٭…ایک تصویر ایک کہانی…٭

01 اپریل 2018

رائے ونڈ کا رہائشی محمد رشید لاہور کی مختلف سڑکوں پر گھوم پھر کر لچھے فروخت کرتا ہے۔ لچھوں کو بچے بہت پسند کرتے ہیں اس کا کہنا ہے میرے آٹھ بچے ہیں تین بچوں کی شادی کر دی۔ بڑا بنے گا لیکن آج کے دور میں بچے ماں باپ کی خدمت سے کتراتے ہیں۔ اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ پانچ بچے ابھی چھوٹے ہیں، اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ صبح تقریباً 100لچھے لیکر روزی کمانے کے لئے گھر سے نکلتا ہوں اور شام کو بچوں کے لئے اللہ تعالیٰ روزی دے دیتا ہے، جس سے ہم گزارا کر رہے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اولاد ایسی دے جو بیوی بچوں کے ساتھ ماں باپ کو نہ بھولے اور انکی خدمت کرے ۔(فوٹو:اعجاز لاہوری )

ایک تصویر ایک کہانی

محمد سلیم 65 سالہ کی عمر میں اپنی موٹرسائیکل پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا ہے ...