نواز شریف کی محاذ آرائی ، عمران کی گالی گلوچ سے ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے: عزیز الرحمن چن

01 اپریل 2018

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات کے مقررہ وقت پر ہونے اور موجودہ اسمبلیوں کو مدت پوری کرنے کی خواہاں ہے۔ ملک میں ترقی اور امن، جمہوریت اور سیاسی استحکام میں ہی پنہاں ہے ترقی و خوشحالی اور امن لانے کے لئے ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور سیاسی استحکام لانا ہو گا لیکن ایک طرف نواز شریف نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی اور انتشار کی سیاست شروع کررکھی ہے تو دوسری طرف عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے یقینی کی صورت حال ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...