لاہور، ڈی ایچ اے فیز 3میںنادرا ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح

01 اپریل 2018

لاہور (پ ر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)اورڈائریکٹوریٹ پاسپورٹ اینڈایمیگریشن کے اشتراک سے عوام کو ون ونڈوآپریشن کے ذریعے شفاف کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈکے بعد مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فراہمی کے منصوبے کاآغازکردیاگیا۔نادرا ترجمان کے مطابق لاہورشہر میںپہلااورنادراپنجاب لاہورریجن میں تیسرا ون ونڈو ایگزیکٹوپاسپورٹ آفس قائم کر دیا گیا، جس کا افتتاح وفاقی وزیرداخلہ چودھری احسن اقبال نے سیکٹرXX ڈی ایچ اے فیز III میں خصوصی تقریب کے دوران کیا، اس موقع پرچیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین ،ڈائریکٹرجنرل نادراپنجاب سیدثقلین عباس بخاری اور بھی موجود تھے۔ تیسرے ایگزیکٹوپاسپورٹ آفس میں شہری کیومیٹک مشین سے ٹوکن لیکر سینٹر میں موجود بنک کاﺅنٹرپرہی پاسپورٹ فیس جمع کروانے کے بعدقائم کیے گئے6کاﺅنٹرزپرون ونڈوآپریشن کے تحت ایک ہی سیٹ پر فوٹو،فنگرپرنٹ اورڈیٹا اینٹری کرواکر5سے7روز میں 6000روپے (نارمل فیس) اور8000روپے (ارجنٹ فیس )میںنیا مشین ریڈایبل قومی پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔ سینٹر روزانہ200 ٹوکن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔