آصف بخاری فراڈ کیس کے متاثرین کا لاہور چیمبر میں اجلاس

01 اپریل 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) گنپت روڈ اردو بازار کے آصف علی بخاری فراڈ کیس کے متاثرین کا اجلاس لاہور چیمبر میں ہوا جس میں خامس سعید بٹ، ذیشان سہیل ملک، میاں شفقت علی، ظفر اقبال چودھری، باﺅ بشیر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءنے کیس میں خصوصی دلچسپی لینے اور انٹرپول کے ذریعے ملزم کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر سی سی پی او امین وینس، ایس پی انویسٹی گیشن قرار حسین سید، ایس پی سٹی آپریشنز علی رضا کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی انتھک کوششوں کی بدولت ملزم کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے لایا گیا ہے، اب جلد از جلد ریکوری کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ متاثرین کے نقصان کا ازالہ ہو سکے۔
انہوں نے ملزم آصف علی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔