نیب نے سعد ، سلمان رفیق کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی وزیر ریلوے کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

01 اپریل 2018

لاہور ( سٹاف رپورٹر+ اپنے نامہ نگار سے )نیب نے سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دونوں بھائیوں سے آئندہ چند دنوں میں جواب طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ تحقیقات میں ایل ڈی اے ، بورڈ آف ریونیو و دیگر محکموں سے تفصیلات طلب کی جائیں۔ادھر سیشن کورٹ میں خواجہ سعد رفیق کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست 6اپریل تک فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق نے الحمراء ہال میں اپنے والد کی برسی پر ملکی اداروں کیخلاف بیان دیکر عوام کو بغاوت کیلئے اکسایا ۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...