ہوشیار آج ’’یکم اپریل‘‘کوئی آپ کو بے وقوف بناسکتا ہے

01 اپریل 2018

فیصل آباد (اے پی پی )خبر دار ، ہوشیار ۔آج "یکم اپریل ، فول ڈے" ہے لہٰذا عوام اپنے دوست احباب ، عزیز و اقارب ، واقف کار یا دیگر حضرات کی جانب سے کسی بھی قسم کی اطلاع یا پیغام ملنے پر اس پر آنکھیں بند کر کے یقین کرنے کی بجائے پہلے اس کی تصدیق و تحقیق کر لیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی ، مشکل یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔