رابطہ مہم کے دوران عوام کی لاتعلقی سے عمران کے چودہ طبق روشن ہوگئے : سید توصیف شاہ

01 اپریل 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ءکے لئے مسلم لیگ (ن) کی تیاریوں سے خائف پی ٹی آئی کے چیئرمین و دیگر عہدیداران کے گزشتہ روز لاہور میں رکنیت سازی مہم کی آڑ میں رابطہ مہم کے دوران عوام کی لاتعلقی سے چودہ طبق روشن ہوگئے ہیں۔ وہ گزشتہ روز ستلج بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن میں این اے 126 اور پی پی 151، پی پی 152 کے مشترکہ دفتر میں کارکنوںسے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری لاہور عامر خان نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا۔ سید توصیف شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی بے لوث اور بلاامتیاز خدمت کی ہے۔عمران خان کا لاہور کو تختہ مشق بنانے سے ان کی لاہور دشمنی واضح ہوگئی ہے۔