نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے : میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے16افراد کی شہادت اور1500سے زائد کے زخمی ہونے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔صہیونی فوج کی بلااشتعال سیدھی فائرنگ سے سب سے زیادہ نشانہ خواتین اور معصوم بچے بنے ہیں۔یہودونصاریٰ مسلمانوں کو ایذاپہنچانے کے حوالے سے اپنی تمام حدودوقیودپارکرچکے ہیں۔اسرائیل امریکہ کی ذیلی ریاست ہے جو گزشتہ کئی دھائیوں سے فلسطینی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیے ہوئے ہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت عالمی امن کو تباہی کی طرف لے جایاجارہا ہے۔انسانیت کے علمبردار ممالک،این جی اوز اور اقوام متحدہ کادوہرامعیار کھل کر سامنے آچکا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر ہنگامی طور پر او آئی سی کا اجلاس بلاکر اس قتل عام کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔