چیئرمین سینٹ کے انتخاب شکست پروزیراعظم چیخیں نکل رہی ہیں : زوار بہادر

01 اپریل 2018

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ سینٹ کا الیکشن ہارنے کی وجہ سے ابھی تک وزیر اعظم کی چیخیں نکل رہی ہیں اور انہیں سینٹ کی شکست میں اپنے مستقبل کا انجام نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ بدبخت حکومت ہے جس نے ساڑھے چار سال احتساب کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ احتساب کے ادارے نیب کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کی اب جب اللہ کی بے آواز لاٹھی برسنی شروع ہوئی ہے تو انہیں سازشیں نظر آنی شروع ہو گئی ہیں اور یہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی کی صورت پیدا کرکے جمہوریت کا بستر گول کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عباسی اور وزیر اعلیٰ ڈیرہ غازیخاں میں جاکر فاروق لغاری کی جس طرح تعریفیں کررہے ہیں قوم کو جواب دیں کہ وہ سچ کہہ رہے ہیںیا جھوٹ انہوں نے کہا کہ حکمران پارٹی اگر واقعتا کہتی ہے کہ عدلیہ فوج اور سینٹ ان کے خلاف کوئی سازش کررہے ہیں تو حکومت سے استعفیٰ دیں اور کھل کر میدان میں آئیں۔