خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

01 اپریل 2018

لاہور (این این آئی ) گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال مزنگ میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ۔بیس سالہ شاتاب بی بی کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دولڑکے جبکہ ایک لڑکی شامل ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور اس کے تینوں بچے خیریت سے ہیں۔