پاکستانی میڈیا کا مغرب کی تقلید کرنا بدقسمتی ہے : ذکراللہ مجاہد

01 اپریل 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ میڈیا کا استعمال اصلاح معاشرہ کے ساتھ عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ہونا چاہیے نہ کہ فحاشی و عریانی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے۔میڈیا کا تصور ہمارے لیے نیا نہیں بلکہ اس کے ہماری معاشرے پر بہت سے مثبت اور منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا مغرب کی عکاسی کرتا نظر آتاہے بطور ایک اسلامی مملکت ہمارے ملک میں میڈیا کا کردار زیادہ تر منفی پہلو اجاگر کرنے میں مصروف عمل نظر آتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے منفی اثرات ہماری نوجوان نسل کو مغربی کلچر اور تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔