انتظامیہ کی غفلت، میو اور گنگارام ہسپتال کی ایم آر آئی مشینیں کئی ہفتے سے خراب

01 اپریل 2018

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کے اعلیٰ حکام اور ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ سے لاہور کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایم آر آئی MRI مشینیں کئی ہفتے سے خراب ہیں جس کے باعث دور دراز درجنوں مریض مایوس لوٹ رہے ہیں بتایا گیا ہے کہ سرگنگارام ہسپتال اور جناح ہسپتال میں ایم آر آئی مشینیں خراب ہیں جس سے مریض متاثر ہو رہے ہیں اور مایوس ہو کر لوٹ رہے ہیں ایم آر آئی گردن، ٹانگوں، پیٹ، کمر، ہڈیوں سمیت دیگر پیچیدہ امراض کیلئے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں معمولی کے ساتھ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جبکہ پرائیویٹ لیبارٹریوں میں ہسپتالوں میں ایم آر آئی ٹیسٹ کی نہیں 6 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوتی ہے سرگنگا رام اور جناح ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی سے ایم آر آئی مشین خراب ہیں اس سلسلے میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری صحت کے پنجاب نجم شاہ کو نوٹس بنایا جائے تاکہ غریب مریضوں کیلئے سستے علاج کی سہولتیں میسر ہوں ۔