شاہد خاقان ملک نہیں مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم ثابت ہوئے: پی ٹی آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی آمد نے کارکنوں کا عزم مزید جوان کردیا،تبدیلی کی خوشبو نے پورے لاہور کی فضاو¿ں کو مہکا دیا ہے، یہ جوش اور جذبہ کبھی ماند نہیں پڑنے دینگے اورالیکشن جیت کر حکومت سازی کے بعدملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالیں گے اب تبدیلی آ کر رہے گی ،کسی ملک کی قیادت ہی قوم کی راہیں متعین کرتی ہے، رہنما ہی راہزن بن جائیں تو منزل کبھی حاصل نہیں ہوتی،شریفوں نے جی بھر کر ملک کو لوٹ کر اپنی نسلوں کو سنوارنے اور ملک کو بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، قانون اور اداروں کو کرپشن کا سہولت کار بنانے والوں نے کبھی عوام کی حالت زار پر غور کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا۔ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شاہد خا قان عباسی ملک نہیں ن لیگ کے وزیراعظم ثا بت ہو رہے ہیں شاہد خا قا ن عبا سی قوم سے سچ بو لیں وہ پاکستان کی فر یاد لے کر چیف جسٹس کے پا س نہیں گئے تھے بلکہ وہ ن لیگ کی فر یاد لے کر چیف جسٹس کے پا س گئے تھے فر یادیو ں کی منت سماجت اب کسی کام نہیں آئے گی شر یف فیملی کو احتسا ب سے بھاگنے نہیں دیا جائیگا وزیراعظم کی نیب اور چیئرمین سینٹ پر تنقید بیمار ذہنیت کی عکا سی ہے۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ ممبرسازی کیمپوں میں لاہورکے نوجوانوں نے عمران خان کا تاریخی استقبال کرکے ووٹ کے تقدس کا ڈرامہ اورکرپشن کا مال بچانے والے شریف برادران کی رخصتی کا بغل بجاکرثابت کردیا ہے کہ لاہورصرف تحریک انصاف کے نوجوانوں کا گڑھ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ ”مریم بی بی روک سکتی ہوتو روک لو“اب لاہورہی نہیں سارا پنجاب شریف خاندان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔