دھرنا پارٹی مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بنک کم نہیں کر سکتی : راناتنویر

01 اپریل 2018

فیروزوالا (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بنک کم نہیں کر سکتی۔ مسلم لیگ (ن) پر بے جا تنقید کرنے والوں کوپہلے کچھ حاصل ہوا نہ آئندہ حاصل ہوگا۔ انشاءاللہ 2018ءکے الیکشن میںمسلم لیگ (ن) اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ عوام کو خالی نعروں کھوکھلے دعوﺅںاور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہں بلکہ عوام صرف ملک کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا ا ظہار ونڈالہ دیال شاہ (فیروزوالا) میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے رکنپنجاب اسمبلی پیر محمد ا شرف رسول دیگر ارکان کے علاوہ کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان نے جیسے بہتان تراشی کے منفی کلچر کوپروان چڑھایا ہم نے سیاست کو عوام کی خدمت کا ذریعہ بنایا۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...