ملتان: جیولر کی بگھیوں پر بارات، دوست رشتہ داروں نے دل کھول کر غیرملکی کرنسی نوٹ، موبائل فون، قیمتی سوٹ نچھاور کئے

01 اپریل 2018

ملتان (آئی این پی) ملتان میں مہنگی شادیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، شیروں اور لیموزین گاڑیوں پر بارات کے بعد سونے کا سہرا سجائے ملتان کا دولہا محمد عر بی قریشی بگھیوں پربارات لے آیا، باراتیوں پر غیرملکی کرنسی نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی کپڑوں کی برسات بھی کی گئی۔ اندرون شہرکے رہائشی دولہا محمد عربی قریشی کی بارات میں اس کے عزیز واقارب اور دوستوں نے دل کھول کر غیرملکی کرنسی نوٹوں، موبائل فون سیٹس اور قیمتی کپڑوں کی بارش کی، باراتیوں کے ساتھ شہری بھی کرنسی نوٹوں اور موبائل فونز کی لوٹ مار میں مصروف ہوگئے۔ دوسری جانب دولہا محمد عربی قریشی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جیولری کا کاروبار کرتا ہے۔ دولہا کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی شادی کو یادگاربنانے کیلئے یہ انتظامات کئے۔ اس سے قبل بھی ملتان میں شیروں اور لیموزین گاڑیوں پر بارات جیسی مہنگی ترین شادیاں دھوم مچا چکی ہیں۔
جیولر/ بارات