لاہور: مختلف علاقوں میں 36 لاکھ کے ڈاکے، 2 کاریں، 10 موٹر سائیکلیں چوری

01 اپریل 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ معلوم ہو ا ہے کہ ڈاکوﺅں نے تھانہ مغل پورہ کے علاقہ میں عمران کے گھر سے 1 لاکھ 30ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ شادباغ کے علاقہ میں مرسلین ارشاد کے گھر سے 2لاکھ 30ہزار کی نقدی وزیورات، تھانہ جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں رمضان اور اس کی فیملی سے3لاکھ 70ہزار مالیت کی نقدی وزیورات، تھانہ فیصل ٹاﺅن کے علاقہ میں صغیر سے 2لاکھ 90ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں مشتاق سے 16ہزار روپے کی نقدی وموبائل، تھانہ جنوبی چھاﺅنی کے علاقہ میں شہزاد کے گھر سے 90 ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں شاہد سے 30 ہزار روپے کی نقدی و موبائل، تھانہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں افتخار کے اہل خانہ سے 9لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ مصری شاہ کے علاقہ میںعامرکے گھر سے تین ڈاکو 7لاکھ 40 ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ میں عاصم کے گھر سے 4لاکھ 20 ہزار کی نقدی وزیورات، تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں جمشید کے گھر سے 3لاکھ 60 ہزار روپے کی نقدی و زیورات چھین لوٹ لیا۔ ستوکتلہ میں سیف، ٹاﺅن شپ میں کامران کی گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاﺅن میں عبدالماجد، کوٹ لکھپت میں نور جوہر ٹاﺅن میں سرور، پرانی انارکلی میں زبیر، باغبانپورہ میں جمیل، اسلام پورہ میں وقاص، شاہدرہ ٹاﺅن میں خالد، وحدت کالونی میں ذیشان، مسلم ٹاﺅن میں حسن، ساندہ میں سلطان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
ڈاکے