گوجرانوالہ: دھماکہ خیز مواد لیکر جانے پر 4 ملزموں کو مجموعی طور پر 56 سال قید، جائیداد ضبط

01 اپریل 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے دھماکہ خےز مواد پکڑے جانے کے مقدمات مےں ملوث چار ملزمان کو مجموعی طور پر 56 سال قےد اور انکی جائےدادےں ضبط کرنے کا حکم سنا دےا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری ظفر اقبال نے دھماکہ خےز مواد پکڑے جانے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سارگل کو 14 سال قید، اسکی جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیا۔ مجرم سارگل سے سی ٹی ڈی نے 29 جولائی 2017ءکو مخبری کی اطلاع پر دھلے چوک سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ دوسرے مقدمہ مےں ملوث مجرمان یوسف، سمیع اللہ اور منصور احمد کو جرم ثابت ہونے پر چودہ چودہ سال قید، انکی جائیدادےں ضبط کرنے کا حکم صادر فرماےا ہے۔ واضح رہے ملزموں سے سے 23 جون 2017ءکو ماڈل ٹاﺅن پارک سے دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا تھا۔
ضبط/ قید