خیبرپی کے میں کچھ نہ کر سکے وہ ملک میں تبدیلی کا دعویٰ کیسے کر سکتے ہیں: شہباز شریف

01 اپریل 2018

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام نے ڈرامے اورتماشے بہت دیکھ لئے، اب کام کرنے کا وقت ہے،سب مل جل کر کام کرینگے تو پاکستان ترقی کریگا،عوام خوشحال ہونگے اور پاکستان کا نام سربلند ہوگا،عوام جھوٹ اورسچ کے درمیان تمیز کا ادراک رکھتے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن میں اوورسیزکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرسی کیلئے نہیں،عوام کی خدمت کا اورفلاح وبہبود کیلئےکرتے ہیں ۔تبدیلی اورانقلاب کے جھوٹے دعووں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔انہوںنے کہا کہ جو خیبر پختونخواہ میں کچھ نہ کرسکے وہ ملک میں تبدیلی کا دعوی کیسے کرسکتے ہیں ۔تبدیلی ترقی سے آتی ہے اورعوام جانتے ہیں صرف پاکستان مسلم لیگ کا ایجنڈا عوام کی ترقی اورخوشحالی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ترقی اورتبدیلی عوام کے سامنے ہے اورعام انتخابات میں مقابلہ سچ اورجھوٹ کے درمیان ہوگا۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کرنیوالے عوام کا دل نہ جیت سکے۔انہوںنے کہا کہصوبے کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں مسلم لیگ(ن) کے ترقیاقی کام نظر آرہے ہیں ۔دھرنوں ،جلسوں اورجلسوں کی رکاوٹوں کے باوجود پنجاب میں ترقی کا سفر جاری رکھا۔انہوںنے کہا کہ2018ء کے الیکن میں ترقیاتی ایجنڈے کی بدولت پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔آخری سانس تک عوام کی خدمت کے عزم پرکاربند رہوں گا۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک اور سٹیشن مکمل ہونے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قابل دید تصویری ٹویٹ کیاہے۔وزیراعلی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹریک اور سٹیشن کے فضائی اور زمینی مناظر کی 16تصاویر بھی ٹویٹ کیں-تصویری ٹویٹ میں شہر کے وسط سے گزرتے ہوئے میٹرو ٹریک کا خوبصورت فضائی منظر بھی شامل ہیں-

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...