نئے ڈی جی آئی بی کی تعیناتی وزیراعظم کو ناموں کی سمری ارسال

01 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی بی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے غور شروع کردیا ،معاملے پران کی اپنی کیبنٹ سے مشاورت جاری ہے ۔ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ڈی جی آئی بی کی تقرری وزیراعظم کرتے ہیں۔ موجودہ ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان جن کے کنٹریکٹ میں متعد بار توسیع کی جاتی رہی ہے غور کیا جارہا ہے کہ اس بار بھی ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی جائے یا کوئی نیا ڈی جی انٹیلی جنس بیورو تعینات کیا جائے ۔ ڈی جی آفتاب سلطا ن کی مدت ملازمت 2اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع ناموں کی ایک سمری وزیراعظم کو بھجوادی گئی ہے جس میں پولیس گروپ کے گریڈ اکیس کے ڈاکٹر سلمان، گریڈ 22 کے مہر خالق داد لک، رائو سردار علی خان ، غلام نبی میمن کے نام شامل ہیں، ان کے علاوہ بھی گریڈ اکیس اور بائئس کے آفسران کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔