حضرت علی ؓ کا یوم ولادت باسعات عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

01 اپریل 2018

احمدیار(صباح نیوز) خلیفہ چہارم امیر المومنین سیدنا علی المرتضیٰ ؓ کا یوم ولادت باسعات نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں احمدیارسمیت ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوںمیں مختلف تقریبات کا انعقاد پذیر ہوئیں جس میں علماء کرام اور زاکرین نے حضرت علی ؓ کی سیر ت وکردار ،فضائل و مناقب ،دور خلافت اور اسلام کیلئے انکی لازوال خدمات پر روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منور فرمایا۔