نواز شریف مریم کیخلاف توہین عدالت درخواستیں سننے والے بنچ تحلیل، نیا بنا دیا گیا

01 اپریل 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی) نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کرنے والا فل بنچ تحلیل ہو گیا۔بنچ کے رکن جسٹس شاہد بلال کو ملتان بنچ ٹرانسفر کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ان درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا فل بنچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل نیا بنچ ان درخواستوں کی سماعت کریگا۔ نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف بیانات دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...