نوازشریف اور مریم نواز آج سوات میں جلسے سے خطاب کرینگے

01 اپریل 2018

سوات (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز آج سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج کبل گرائونڈ پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن 2018ء کے حوالے سے سوات میں آج کل سیاسی سرگرمیاںعروج پر ہیں جس کیلئے مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنی تیاریاں تیز کرتے ہوئے کبل گرائونڈ پر جلسہ منعقدکیا جس میں مرکزی ، صوبائی قائدین اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام خصوصی شرکت کریں گے۔ جلسے سے پارٹی قائد کی بیٹی مریم نواز بھی خصوصی خطاب کریں گی۔
سوات/ جلسہ