نیب نے سعد ، سلمان رفیق کیخلاف تحقیقات شروع کر دی

01 اپریل 2018

لاہور (ا سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار )نیب نے سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دونوں بھائیوں سے آئندہ چند دنوں میں جواب طلب کئے جانے کے امکان ہے۔ تحقیقات میں ایل ڈی اے ، بورڈ آف ریونیو و دیگر محکموں سے تفصیلات طلب کی جائیںگی۔ادھر سیشن کورٹ میں خواجہ سعد رفیق کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست 6اپریل تک فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق نے الحمراء ہال میں اپنے والد کی برسی پر ملکی اداروں کے خلاف بیان دے کر عوام کو بغاوت کے لئے اکسایا ۔
نیب تحقیقات