وفاقی ترقیاتی بجٹ کے ابتدائی خدو خال تیار کرنے کیلئے ترجیحی کمیٹی کا 5روزہ اجلاس طلب
لاہور( این این آئی )وفاقی ترقیاتی بجٹ کے ابتدائی خدوخال تیار کرنے کیلئے ترجیحی کمیٹی کا5 روزہ اجلاس کل (پیر )کو طلب کرلیا گیا ۔وزارت خزانہ کی ایک دستاویز کے مطابق ترجیحی کمیٹی کا اجلاس2 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جو6 اپریل تک جاری رہے گا۔وزارت خزانہ نے تمام وفاقی وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی بجٹ تجاویز پیر سے قبل جمع کرادیں۔ترجیحی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری خزانہ و سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی کی مشترکہ صدارت میں ہوگا۔ ترجیحی کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے وسائل کی دستیابی کو مدنظر رکھ کر ہر ادارے کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص کرے گی۔
ترجیحی کمیٹی