حکومتی مینڈیٹ کو عزت نہ دی تو 15 سال میں افغانستان بھی ہم سے آگے نکل جائیگا: احسن اقبال

01 اپریل 2018

لاہور(صباح نیوز‘ آن لائن)وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کے مینڈیٹ کو عزت نہ دی گئی تو آئندہ دس پندرہ سال میں افغانستان بھی ہم سے آگے نکل جائے گا، 2013 میں جب سی پیک کا معاہد ہوا اسی وقت ہم نے اسے کامیاب بنانے کا عزم کرلیا تھا اور اب سی پیک گیم چینجر ثابت ہورہا ہے، اب ملک کے حالات بہتر اور دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں لیکن کچھ سقراط اور بقراط ہر شام ٹی وی پر بیٹھ کر منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا 2013 سے قبل دنیا پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت سمجھتی تھی۔ عوام کو 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، توانائی بحران کی وجہ سے خانہ جنگی کا خطرہ تھا۔ پاکستان کی شرح نمو 3فیصد تھی۔ پھر پاکستانی قوم نے ہمیں حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا۔ ہم نے توانائی کو سب سے زیادہ اہمیت دی اور سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستان کا تاثر دنیا میں بہتر ہوگا۔ یہ حکومت کا حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کا ایک دوسرے سے تعلق کا منصوبہ اور کاروبار کا کاروبار ہے۔ 2013 میں جب سی پیک کا معاہد ہوا اسی وقت ہم نے اسے کامیاب بنانے کا عزم کرلیا تھا اور اب سی پیک گیم چینجر ثابت ہورہا ہے۔ 46 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ملک کے انفراسٹرکچر پر کام کرنا ہے کیونکہ اس کے بغیر معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔ اب ملک کے حالات بہتر ہیں اور دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں لیکن کچھ سقراط اور بقراط ہر شام ٹی وی پر بیٹھ کر منفی پراپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔ پتہ نہیں وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے حکومت کے مینڈیٹ کو عزت نہیں دی جاتی جب کہ افغانستان جیسے ملک میں پہلے حامد کرزئی نے اپنی آئینی مدت پوری کی اور اب اشرف غنی بھی اپنا دور اقتدار مکمل کرنے کو ہیں۔ مجھے خدشہ ہے کہ اگلے دس پندرہ سال میں افغانستان ہم سے اگے نکل جائے گا۔احسن اقبال نے کہا سی پیک کے منصوبے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو رہے ہیں۔ ا سے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی اہمیت تبدیل ہو جائے گی۔
احسن اقبال

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...