افسران کی دہری شہریت‘ ازخود نوٹس کیس کی سماعت 5 اپریل کو ہو گی

01 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں دہری شہریت ازخود نوٹس کیس کی سماعت 5اپریل کو ہوگی۔دہری شہریت رکھنے والے ججز، کورٹس اور گورنمنٹ کے آفیشلز کے خلاف چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا ۔ اس حوالے سے چاروں صوبوں پنجاب ، سندھ، بلوچستان ، کے پی کے ، وفاق کے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز، چیف سیکرٹریز ، کیس میں مقرر کیئے گئے عدالتی معاونین خالد جواد خان اور بلال منٹو کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز احسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا۔
دہری شہریت