شاہد خاقان عباسی 8سے 11 اپریل تک چین کا دورہ کر یں گے

01 اپریل 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 8 سے 11 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شی جن پنگ کو چین کا تاحیات صدر بننے پر مبارکباد دیں گے۔ وزیراعظم چین میں بائو فورم میں شرکت کریں گے اور چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی پیشرفت پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم/ دورہ چین