پیٹرول 2.07، ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے لٹرسستا، مٹی کے تیل کی قیمت برقرار

01 اپریل 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 86 روپے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ مٹی کے تیل کی قیمت 76 روپے 46 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 65 روپے 30 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12بجے ہو گیا ہے۔
پٹرول سستا

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...