کراچی میں لوٹ مار ، مزاحمت پر 2 شہری جاں بحق،ڈاکو فرار

01 اپریل 2018

کراچی( خصوصی رپورٹر) تھانہ ماری پور جاوید بحریہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ہفتے کی رات ڈاکوئوں کی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 18 سالہ طاہر اور 35 سالہ عجیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے ۔ شارع نور جہاں اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 26 سالہ فرہاد زخمی ہوگیا ۔زخمی کو فورا اسپتال لے جایا گیا ۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔