فریال تالپور کے رابطے، سندھ کے اہم خاندانوں کی پی پی پی میںشمولیت متوقع

01 اپریل 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے اہم خاندانوں نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کا پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے رابطہ ہوا ہے جبکہ مکلی کے پیروں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے فریال تالپورنے کہا کہ ٹھٹھہ میں پیپلزپارٹی نے پوزیشن مستحکم کرلی ہے مکلی کے پیروں کے بعد ٹھٹھہ کی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گی۔ فریال تالپور ٹھٹھہ میں پیروں کے گھر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے پیر حافظ غلام محمد سوہو سے ملاقات کی۔
فریال /رابطے