میئر کراچی سے ملنے والے بھوکے بچوں کے باپ کو سیکیورٹی نے پکڑ لیا

01 اپریل 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ میں بھوکے بچوں کے باپ جمیل زاہد نے میئر کراچی کو دہائی دینے کی کوشش کی تو نئی صورتحال پیدا ہوگئی سیکیورٹی نے جمیل زاہد کو پکڑ لیا جس پر میئر کراچی نے سیکیورٹی سے کہا کہ اس شخص کو بات کرنے دو جس کے بعد میئر نے جمیل زاہد کی داستان سنی جو کہ غم سے نڈھال او ربہت جذباتی تھا نوجوان نے جب میئر کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو سیکیورٹی الرٹ ہوگئی او رخدشہ پیدا ہوگیا کہ جمیل زاہد میئر ِپرحملہ کرنا چاہتا ہے جمیل زاہد نے کہا کہ وہ انجینئر ہے اور اس کو کے الیکٹرک سے نکال دیا گیا تھا بے روزگاری کے باعث اس کے گھر میں فاقے ہورہے ہیں اور آج بھی اس کے بچے بھوکے ہیں نوجوان نے یہ بھی کہا کہ وہ بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلے گا۔
میئر کراچی/ فریاد

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...