کے الیکٹرک کا گیس مطالبہ ایک ہتھکنڈا ہے، سوئی سدرن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک حالیہ بحران کے خاتمے کیلئے گیس سپلائی کے تمام واجبات ادا کرے اور نئے معاہدے پر دستخط کرے۔ کوٹہ کے مطابق گیس کی فراہمی کا مطالبہ ایک ہتھکنڈہ ہے دونوں اداروںمیں 40سال پہلے معاہدہ ہوا تھا بعد میں حکمت نے کے الیکٹرک کا جو کوٹہ مقرر کیا تھا وہ زندگی بھر کیلئے نہیں تھا اس وقت گیس کی قلت نہیں تھی۔ اب کیونکہ گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں جس کے نتیجے میںسپلائی اور ضرورت کے درمیان خلا پیدا ہورہا ہے اس کے ساتھ دونوں اداروں نے اپنے اپنے صارفین کی ضرورت کو پورا کرنا ہے سدرن گیس کمپنی کو لو ڈشیڈنگ کا ذمہ دار رار دینا گمراہ کن ہے۔ حکومت پاکستان نے مختلف اوقات میں کے الیکٹرک کو 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کی منظوری دی لیکن اس وقت گیس فیلڈ میں واٹر گیس موجو دتھی۔
سوئی سدرن