عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن را ت کام کریں گے، خواجہ ا ظہار
کراچی(خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسندھ اسمبلی میںقائدحزب ِاختلاف خواجہ اظہارِالحسن نے کہاہے کہ ایم کیوایم نظریاتی ،اصولی اورنظم وضبط کے مطابق چلائی جانیوالی جماعت ہے ۔ہم اصولوںپراورتنظیم کے طے کردہ طریقہ کارکے مطابق اپنی جماعت چلارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم اب میدان میںآگئے ہیںعوام کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، انہیں حل کرنے کے لئے دن رات کام کرینگے ہمارے پاس اب ایسی فضولیات کے لئے وقت نہیںکہ ہم پارٹی کوتقسیم جیسے مسائل کاشکارکریں۔یہ جماعت شہداء کی امانت ہے اس میںخیانت کاسوچ بھی نہیںسکتے۔انہوںنے یہ بات ایم کیوایم پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام ’’بوجھوتو جانیں‘ ‘سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔رکن رابطہ کمیٹی کشورزہرا ،عبدالقادرخانزادہ ، منگلہ شرما،انچارج شعبہ خواتین سکندرخاتون نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان عوام کی جڑوںمیںہیںاوراسے تقسیم کرنے کاہرمنصوبہ ناکام ہوگا۔ہماری مائیں،بہنیں جس طرح تحریک سے جڑیںہوتی ہیںوہ ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔رکن رابطہ کمیٹی کشورزہرا نے کہاکہ حالات میںنشیب وفرازآتے رہتے ہیںہماری شناخت اورہماری پہچان ایم کیوایم ہے جسے کوئی طاقت ختم نہیںکرسکتی۔
خواجہ اظہار