عوام نے ڈرامے، تماشے بہت دیکھ لئے، اب کام کرنے کا وقت ہے: شہباز شریف

01 اپریل 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے ڈرامے اورتماشے بہت دیکھ لئے، اب کام کرنے کا وقت ہے۔ سب مل جل کر کام کرینگے تو پاکستان ترقی کریگا،عوام خوشحال ہونگے اور پاکستان کا نام سربلند ہوگا۔عوام جھوٹ اورسچ کے درمیان تمیز کا ادراک رکھتے ہیں۔ شہباز شریف نے لندن میں اوورسیزکارکنوں سے گفتگومیں کہا کہ سیاست کرسی کیلئے نہیں،عوام کی خدمت کا اورفلاح وبہبود کیلئے کرتے ہیں۔ تبدیلی اورانقلاب کے جھوٹے دعووں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ خیبر پی کے میں کچھ نہ کرسکے وہ ملک میں تبدیلی کا دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں۔ تبدیلی ترقی سے آتی ہے اورعوام جانتے ہیں صرف مسلم لیگ کا ایجنڈا عوام کی ترقی اورخوشحالی ہے۔ پنجاب میں ترقی اورتبدیلی عوام کے سامنے ہے اورعام انتخابات میں مقابلہ سچ اورجھوٹ کے درمیان ہوگا۔ جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کرنیوالے عوام کا دل نہ جیت سکے۔ دھرنوں، جلسوں اورجلسوں کی رکاوٹوں کے باوجود پنجاب میں ترقی کا سفر جاری رکھا۔ 2018ء کے الیکن میں ترقیاتی ایجنڈا کی بدولت پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔آخری سانس تک عوام کی خدمت کے عزم پرکاربند رہوں گا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف برطانیہ کا دس روز نجی دورہ مکمل کرکے اتوار کی صبح 4 بجے لاہور واپس پہنچ گئے۔ شہبازشریف نے غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ انہوںنے غزہ کے سانحہ کے بعد اپنے ٹویٹ میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا اوران کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کرے۔ فلسطین کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لے۔ انہوںنے شاعری کی زبان میں اپنے جذبات اوراحساسات کا اظہار یوں کیاہے۔
گرم ہوجاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہو
تھر تھر اتا ہے، جہان چار سوو رنگ وبو
زربت پہیم سے ہوجاتا ہے آخر پاش پاش
حاکمیت کا بت سنگین،دل و آئینہ رو
شہباز شریف نے نواب شاہ میں کشتی حادثے میں 5 بچوں اور خاتون کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس، ڈی آئی خان پولیس پر بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
شہباز شریف