پی آئی اے کی متوقع نجاری چیف جسٹس کا وفاق سے جواب طلب

01 اپریل 2018

کراچی(وقائع نگار) پاکستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری او رمنافع بخش روٹس دیگر ایئر لائنز کو دیئے جانے کے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے حکومت سے پوچھا گیا ہے کہ کیا وہ پی آئی اے کو پرائیویٹائز کرنا چاہتی ہے اور کیا پی آئی اے کے منافع بخش روٹس ایئر بلو یا دیگر ایئرلائنز کو دیئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے تاحکم ثانی پی آئی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگادی ہے او رمعاملے کی مزید سماعت 9 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے میں تواتر سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کونوٹس جاری کئے گئے ہیں۔