وزیراعظم نے لغاری گروپ اور حافظ عبدالکریم میں صلح کرا دی

01 اپریل 2018

چوٹی زیریں (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار)وزیر اعظم کی ڈیرہ آمد،مختلف ترقیاتی کاموں کا اففتاح،ڈیرہ ائیرپورٹ انٹر نیشنل کرکے سردار فاروق لغاری کے نام سے منسوب کردیا ،چوٹی اور سخی سرور کے لیئے سوئی گیس کا اعلان ،ڈیرہ تا روجھان سڑک کو دورویہ کرنے کا اعلان،لغاری گروپ اور حافظ عبدالکریم گروپ میں صلح کرا دی ،چوٹی میں ظہرانے میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی کی ڈیرہ غازیخان اور چوٹی زیریں آمدغازیگھاٹ پل کا افتتاح کیا اس کے بعد سیمنٹ فیکٹری تا سخی سرور بائی پاس کا افتتاح کیااور ڈیرہ تا راکھی گاج تک ون وئے سڑک کاسنگ بنیاد رکھا اور ڈیرہ ائیرپورٹ کو انٹر نیشنل کا درجہ دینے کے بعد سردار فاروق احمد لغاری کے نام سے منسوب کر دیا اور ڈیرہ روجھان تک دو رویہ سڑک کا اعلان کیا چوٹی زیریں ،ڈیرہ اور کوٹ چھٹہ میں زنانہ مردانہ علیحدہ نادرا سنٹر بنانے کا اعلان کیا اور سردار اویس لغاری کی خصوصی درخواست پر چوٹی زیرین اور سخی سرور اور ملحقہ علاقوں کے لیئے سوئی گیس کا اعلان کیا ،اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ہمارا ماضی اور حال صاف وشفاف ہے۔انہوں نے اپنی آخری الفاظ میں کہا کہ سردار فاروق احمد خان لغاری ایک عظیم سیاستدان تھے آج بیس سال بعد میں ڈیرہ ا ٓیا اور ڈیرہ کی ترقی دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے ، اس کے بعد وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی نے چوٹی زیریں میں وفاقی وزیر بجلی سردار اویس لغاری اور سردار جمال لغاری کے ظہرانے میں شرکت کی۔
صلح کرا دی