اپریل، مئی میں شدید گرمی کا امکان بارشیں کم ہونے سے پانی کی قلت کا اندیشہ ہے: محکمہ موسمیات
اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات نے اپریل اور مئی میں شدید گرمی پڑنے کی پیشن گوئی کر دی جبکہ ان دونوں مہینوں میں بارشیں کم ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے جس کے باعث پانی کی کمی کا بھی اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہا تاہم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہے گا۔
گرمی/ پیشگوئی