آٹھویں جوڈیشل کانفرنس 27 اپریل سے اسلام آباد میں ہو گی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ اسلام آباد بلڈنگ میں آٹھویں جوڈیشل کانفرنس 27 سے 29 اپریل تک کو ہو گی۔ کانفرنس کا انعقاد نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کی زیر نگرانی لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کر رہا ہے۔ اس کانفرنس میں مختلف موضوعات رکھے گئے ہیں۔ کانفرنس میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ سے متعلق انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کمرشل آربیٹریشن رجیم اور انویسٹمنٹ ٹریٹی آربیٹریشن کنونشنز پر تفصیلی جائزہ اور غور کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کا مقصد عدلیہ، قانونی ماہرین، انصاف سے متعلق فریقین، تعلیمی ماہرین، دانشوروں اور محققین کو اپنی تحقیق، نظریات اور تجربات دوسروں تک پہنچانے اور تبادلہ خیال کرنے کے لئے فورم کی فراہمی ہے۔
جوڈیشل کانفرنس