میڈیا کمیشن کیس‘ دائر متفرق درخواستوں ویج بورڈ‘ تنخواہوں کی بندش سے متعلق سپریم کورٹ 4 اپریل کو سماعت کریگا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس میں دائر متفرق درخواستوں، توہین عدالت، فیصلہ پر عمل درآمد، ویج بورڈ ایوارڈ، تنخواہوں کی بندش میڈیا کووزرات اطلاعا ت کی جانب سے جاری کردہ اشتہارات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹس کے حوالے سے کیس کی سماعت 4 اپریل کو ہوگی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کورٹ روم نمبر ایک میں کرے گا۔
میڈیا کمیشن