الیکشن کمیشن نے رولز کی خلاف ورزی ، محکمہ شماریات نے جواب نہیں دیا: دانیال عزیز

01 اپریل 2018

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) حلقہ بندیوں پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا صدارت کنوینئر دانیال عزیز نے کی۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پنجاب کے تمام حلقوں میں رولز کی خلاف ورزی کی گئی قواعد کیخلاف پنجاب کے 140قومی اور297صوبائی حلقوں میں انتظامی رد و بدل کیا گیا۔ خیبر پی کے میں قومی اسمبلی کے 39حلقوں میں سے 18میں رد و بدل کیا گیا ۔قواعد کی خلاف ورزی خیبر پی کے کے 99میں سے 88حلقوں میں ردو بدل کیاگیا۔ سندھ میں قومی اسمبلی کے 61حلقوں میں سے15اور سندھ اسمبلی کے 130حلقوں میں سے 121میں رد و بدل کر دیا گیا۔ بلوچستان میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی بلوچستان اسمبلی کے 10 حلقوں میں رولز کی خلاف ورزی کی گئی۔ اسلام آباد کے تین اور فاٹا کے 12حلقوں میں رولز کی خلاف ورزی ہوئی۔ الیکشن کمشن نے کئی حلقوں میں مروجہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا ۔الیکشن کمشن کی طرف سے جو نقشے دیئے گئے انکی اتنی بری حالت تھی۔ اسکے علاوہ الیکشن کمشن نے حلقہ بندیاں کرنے والی کمیٹیوں کا بھی کچھ نہیں بتایا محکمہ شماریات نے بھی حتمی رپورٹ سے متعلق جواب نہیں دیا۔
حلقہ بندیاں/ کمیٹی