بحریہ ٹائون کراچی میں 120 بیڈ پر مشتمل اسپتال عوام کیلئے کھول دیا گیا

01 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹائون کراچی میںجمعہ کی شام منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 120بیڈ پر مشتمل بحریہ ٹائون انٹرنیشنل اسپتال کا شاندار افتتاح کیا گیا‘ تقریب کے مہمانِ خصوصی احمد علی ریاض ملک،چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹائون، ایڈمرل احمد حیات‘ چیف ذپریٹنگ آفیسر بحریہ ٹائون کراچی سمیت بحریہ ٹائون کراچی کی مینجمنٹ، بحریہ ٹائون کے رہائشی،شعبہِ طِب سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران احمد علی ریاض ملک کا کہنا تھا کہ''دنیا بھر میں پاکستانی ڈاکٹرز اپنی پیشاورانہ صلاحیتوں کیلئے مانے جاتے ہیں مگر اسکے باوجود پاکستان میں عوام قابلِ بھروسہ طِبی سہولیات سے محروم ہے۔ جہاں بحریہ ٹائو ن پا کستان بھر میں مثالی طرزِ زندگی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے وہاں طِب کے شعبے کو ہر گز پسِ پشت نہیں ڈالا جا سکتا ۔ بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل اسی کاوش کا نام ہے۔"بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کے تحت پہلے ہی تین ہاسپٹل پنڈی اور لاہور میں کا م کر رہے ہیں‘ 1997ء میں پہلے بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کا قیام عمل میں آیا تھا اور تب سے ابتک ہزاروں اور لاکھوں مریض بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹلز سے فیضیاب ہوچکے ہیں۔اور اب کراچی کے فقیدالمثال پراجیکٹ بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے عوام کے لئے کھول دیا گیاہے۔120بیڈ پر مشتمل یہ ہاسپٹل 24/7ایمرجنسی و ٹرامہ کی سہولیات کیساتھ ساتھ آفتھمالوجی، گیسٹروانٹرالوجی، کارڈیوتھوریسک سرجری، جنرل سرجری، یورالوجی، آرتھوپیڈکس، آئی سی یو، این آئی سی یو، سی سی یو، ریڈیالوجی، آ ئی سی جی، ایم آر آئی، سی ٹی سکین، لیبارٹری، بلڈ بینک، نیورالوجی، لیور، او بی ایس اینڈگائنی، میموگرافی، ایکسرے، ای سی جی اور تشخیص و علاج کیلئے مکمل طور پر لیس ہے۔بین الاقوامی تعلیم و تجربے کے حامل ماہرمعا لجین کی زیرِ نگرانی مریضوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بحریہ ٹائون ہاسپٹلز میں اب پیچیدہ ترین کارڈیک اور کارڈیو تھوریسک سرجریز کیساتھ لیور، کڈنی اور آنکھوں کے ٹرانسپلانٹ بھی کامیابی سے جاری ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑاکوکلیئر امپلانٹ پروگرام جو کہ بہبودِ عامہ کا منصوبہ ہے،بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹلز کا طرہء امتیاز ہے۔مسزاشرف ،جو ایک ہائوس وائف ہیںاور بحریہ ٹائون کراچی کی ہی رہائشی ہیں کا کہنا تھا کہ'' ہمارے لئے بحریہ ٹائون کا لائف سٹائل ہی بنیادی کشش تھا کیونکہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی اور اب ہاسپٹل کے بروقت افتتاح سے ایک مکمل سکون ہو گیا ہے اس کیلئے ہم ملک ریاض حسین اور علی ریاض ملک کے بہت شکر گزار ہیں۔'' روٹس میلینیم سکول ،بلال ڈیپارٹمنٹل سٹور ،نیو ہورائزن فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ اور کارنیول ایریا میں موجودمقامی اور بین الاقوامی ریسٹورنٹس اور دیگرسہولیات بحریہ ٹائون کراچی کو اپنے رہائشیوں کے لیے ایک جنت میں تبدیل کر رہے ہیں۔ بحریہ ٹائون میں دنیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی جامع مسجد،پاکستان کا پہلا حیات ریجنسی ہوٹل،پاکستان کا پہلا 36 ہول PGAسٹینڈرڈ نائٹ لِٹ گالف کورس کمیونٹی،پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم،پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ زو ،پاکستان کے پْرکشش ترین ڈانسنگ فائونٹینز،پاکستان کا سب سے پْر تعیش پرائیوٹ ممبر کلب اور پاکستان کا پہلا بین الاقوامی معیا ر کا تھیم پارک موجود ہیں۔ بحریہ ٹائون نا صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا پرئیویٹ ریئل اسٹیٹ گروپ ہے۔ بحریہ ٹائون کراچی میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پرائیویٹ ریئل اسٹیٹ پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ میں مصروفِ عمل ہے۔ بحریہ ٹائون کراچی میں رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد بحریہ ٹائون کے پر آسائش اور عملی لائف سٹائل سے مستفید ہو رہی ہے۔
بحریہ اسپتال/ افتتاح