اسکائوٹس کمشنر فرقان احمد یوسفی کا اعزاز

01 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف اسکائوٹ و صدر پاکستان ممنون حسین نے سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر ڈویلپمنٹ اور میڈیا فرقان احمد یوسفی کو اسکائوٹنگ کا دوسرا بڑا ایوارڈ دی سلور فیلکن دیا ہے انہیں یہ ایوارڈ عنقریب منعقد ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا انہیں یہ اعزاز اسکائوٹنگ میں ان کی اعلیٰ خدمات پر دیا جائے گا۔ تقریب میں سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے جسٹس حسن فیروز، پروفیسر انوار احمد زئی، پروفیسر معین اظہر، حسین مرزا، صوبائی سیکرٹری سید اختر میر، ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ اور دیگر کو بھی اعلیٰ اعزازات دئیے جائیں گے۔