سرکاری اسکولوں کے بچوں میں کاپیاں تقسیم

01 اپریل 2018

کراچی (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کے زیراہتمام سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم 470 یتیم ،مستحق طلبا وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ان کی ضرورت کے مطابق مشقی کاپیاں تقسیم کی گئی۔سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے المصطفیٰ بلوچستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مرکزی صوبائی عہدیداران پروفیسرغلام نبی نقشبندی، عبدالرزاق قاسمی و دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کی۔