ملک بھرکے مسیحی ملازمین کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد

01 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے ملک بھر کے بلدیاتی مسیحی ملازم کو ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عبادات میں ملک کی ترقی خوشحالی سلامتی امن وامان ،اتحاد ویکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔