واٹر بورڈ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں ناکام

01 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران نے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ متعدد بار شہریوں نے شکایات درج کرائی لیکن واٹر بورڈ کے عملے نے محکمہ کو بدنام کرانا شروع کر دیا ہے۔ مکینوں نے بتایا کہ شکایت درج کرائی جاتی ہے اور جب عملہ آتا ہے تو گٹر کھولنے کے پیسے طلب کرتا ہے۔