پاکستان اور اہل وطن سے وفا کی سچی تصویر نوازشریف ہیں‘ منور رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ پاکستانی اور اہل وطن سے محبت اور وفا کی سچی تصویر نوازشریف ہے جس کا ہر عمل اور لفظ اس حقیقت پر مبنی ہے کہ پاکستان میں ہمارا سب کچھ ہے اور ہم اس کے رکھوالے اور خدمت گار ہیں وہ شاہ فیصل چوک اورنگی نمبر 14 ضلع غربی میں نائب صدر کراچی میزبان فہد شفیق کے رابطہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عمر بٹ‘ محمد جاوید میاں‘ نعمان ہاشمی‘ اشفاق احمد‘ سید جمیل اختر‘ چیئرمین فیروز خان‘ امتیاز احمد خان‘ سید معراج‘ نور عالم‘ نور محمد قریشی‘ ناصر احمد خان‘ محمد رشید‘ سید جمیل اشرفی‘ انظار میڈیکل‘ انتظار حسین‘ ریحان صدیقی‘ محمد سلطان‘ نوید حسین‘ بلال آفریدی‘ عنیب شاہ‘ نور بخت خان‘ محمد رمضان بابر‘ حبیب خان‘ محمد ایاز‘ محمد آصف‘ قربان علی شاہد‘ سیف اللہ بہاری‘ سید علی اکبر عرف بابر‘ محمد زبیر‘ زاہد خان‘ آصف خان‘ آصف اقبال اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو نوازشریف کی ملک اور عوام دوستی پر پختہ یقین ہے اور 2018ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) عوام کے ووٹوں کی طاقت سے نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایشیا کی اس عظیم آبادی کے لوگوں کو میں یقین دلاتا ہوں کہ اب بہاریوں‘ پختون اور بنگالیوں کے شناختی کارڈز بلاک نہیں ہوں گے نادرا کی موبائل وین علاقے کے لوگوں کے کارڈز کے حوالے سے سہولت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر امان آفریدی اور میزبان فہد شفیق نے بھی خطاب کیا۔