بیوٹیشن کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم

01 اپریل 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر) کراچی باصلاحیت نوجوان لڑکوں‘ لڑکیوں کا شہر ہے جو ملکی معیشت کی بہتری میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ریحان ہاشمی چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی نے بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تحت ڈیلکس بیوٹی پارلر میں بیوٹیشن کا کورس مکمل کرنے والی لڑکیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔