لیپارو سکوپک سرجری سے جدت آئے گی‘ ڈاکٹر شرجیل

01 اپریل 2018

کراچی (ہیلتھ رپورٹر) تھری ڈی لیپارو سکوپک سرجری سے علاج معالجے میں جدت آئی ہے اور یہ ٹیکنالوجی ملک میں پہلی بار متعارف کروائی گئی ہے جس کو ملک بھر میں متعارف کروانے کیلئے ماہر ڈاکٹرز کی تربیت کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شرجیل نے ٹبہ کڈنی انسٹیٹیوٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک بھر میں میڈیکل کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہاکہ لیپارو سکوپک یورولوجی سرجری سے انتہائی کم وقت میں مریض صحت یاب ہوتا ہے جبکہ اس سے پیچیدگیوں اور مضر اثرات کم ہیں۔ اس موقع پر چین کی ڈاکٹر Huixia Zhon‘ رومانیہ کے ڈاکٹر Bogdan Petrut‘ لندن سے ڈاکٹر کامران احمد‘ ڈاکٹر ثاقب جاوید اور دیگر بھی موجود ہیں۔