کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں‘ کشور زہرا

01 اپریل 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن قومی اسمبلی وممبر رابطہ کمیٹی کشور زہرا اور رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصار نے کہا ہے کہ شدیدگرمی میں نائن اورمیٹرک کے امتحانات کے موقع پربجلی کاطویل تعطل معصوم بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی گھنائونی سازش کاحصہ ہے جبکہ کراچی میں بجلی کے بحران نے شہری زندگی اجیرن بن کررہ گئی ہے جبکہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباربھی شدید متاثر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کے بجائے الٹااس میںکئی گناہ اضافہ کر دیا گیا‘ شہری تمام ترمالی مشکلات کے باوجود بل ادا کر رہے ہیں لیکن پھر بھی انہیں بجلی کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے جو K-Electric کی نااہلی وناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی جیسے میگاسٹی میںجہاں سب سے زیادہ تعداد میںطلباوطالبات اسکولوں وکالجز اور یونیورسٹیزمیں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔