اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

01 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے واٹربورڈحکام کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ،اضافی پانی کی فراہمی پر تیز تر معیاری کام وقت کی ضرورت بھی ہے اور قومی خدمت بھی، انہوں نے اعلیٰ حکام کو پابند کیا کہ 100 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبہ کورواں سال کے آخر تک مکمل ہونا چاہئے ،اندرون شہر فراہمی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو متحرک رکھا جائے نیز تمام پمپس موٹروں سمیت دیگر مشینری کو فعال رکھنے سمیت شہریوں کو پانی کی متواتر فراہمی کے متبادل انتظامات بھی کیئے جائیں،یہ ہدایات انہوں نے واٹربورڈ کے ڈیم ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ،چیف انجینئر بلک و ڈبلیوٹی ایم غلام قادر عباس اور سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک رحمن شیخ کے ساتھ کراچی کو پانی فراہم کرنے والے واٹربورڈ کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور 100 ایم جی ڈی منصوبہ آب رسانی کے جاری کام کے معائنہ کے دوران دیں ، انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں شہریوں کو پانی کی متواتر اور منصفانہ فراہمی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے